لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزراء رمیش سنگھ اروڑہ اور بلال اکبر خان نے استقبال کیا, ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی ہمراہ۔ سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور بھی موجود، پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی نے 10 روز کا ویزہ جاری کیا۔
بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گورودوارہ سچا سودا، گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی یاترا کریں گے، سکھ یاتری متعدد ٹرینوں کے ذریعے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے، جدھر ویساکھہ میلہ 2024 کی مرکزی تقریب بروز اتوار منعقد ہو گی، بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد، گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور میں بھی ماتھا ٹیکیں گے۔
مہمانوں کی رہائش سکیورٹی ٹرانسپورٹ میڈیکل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سکھ یاتری 22اپریل کو اپنی 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے گوردوارہ کو خوبصورت انداز میں سجانے کے علاوہ دیگر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام طعام، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
گوردوارہ پنجہ صاحب کو نئے رنگ و روغن،تزئین وآرائش اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب و دیگر گوردوارں میں بھی تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ مترکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور سیکیورٹی عملہ دن رات یاتریوں کی خدمت میں مصروف رہیں گے ۔ میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کے لیے بھی بہتر ین انتظامات کیے گئے ہیں۔ رمیش سنگھ اروڑہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے شٹل بس سروس کا افتتاح کیا۔
سکھ یاتریوں کو واہگہ چیک پوسٹ سے واہگہ ریلوے اسٹیشن تک لے جایا جائے گا ۔۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،واہگہ بارڈر پر بھارتی جتھ لیڈر کلونت سنگھ کی میڈیا سے گفتگو، حکومت پاکستان و پنجاب اور متروک وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ پاکستان میں مقدس استھان ہیں جنکی یاترا کے لیے لاکھوں سکھ بے تاب رہتے ہیں ۔بھارتی جتھ لیڈر کلونت سنگھ ،پاکستانی بھائیوں کی میزبانی ہمیشہ کی طرح ہمارے دلوں میں یادگار کے طور پر قائم رہے گی ۔
پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوکیس میں اہم پیشرفت
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان سمیت دنیابھرمیں سپربلیومون کادلفریب نظارہ
اگست 20, 2024 -
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
مارچ 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔