وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمد
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق مانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت، ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس۔
ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آوں گا۔ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔