وفاقی کابینہ نے5سالہ نجکا ری پروگرام کی منظوری دےدی،2024 تا 2029پروگرام کےتحت 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق جائزےکےبعدمزیدادارےبھی نجکاری پروگرام میں شامل کیےجائیں گے، پروگرام کےتحت3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پی آئی اے،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کانجکاری عمل جلد مکمل کیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق سرکاری بجلی تقسیم کاراور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،پہلےمرحلے میں فیصل آباد،اسلام آباد،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی، لیسکو،میپکو،پیسکو،سیپکو اورحیسکو کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری ہوگی، پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی فہرست میں شامل،نجکاری کےلیےمنظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونامسلسل مہنگا:فی تولہ کتنےکاہوگیاجانیے
اگست 22, 2024 -
عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
فروری 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔