وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،اہم فیصلےمتوقع

0
113

وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی،کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی،بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کےخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سےمتعلق بھی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ملک کی معاشی صورتحال سمیت امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔

Leave a reply