وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیاگیا،اہم فیصلےمتوقع ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پربھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں وزارتوں ، ذیلی اداروں اور محکموں کی نجکاری سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©