
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ ویلڈن ثناء میر، پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےآئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو دلی مبارکباددی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔ثناء میر نے خواب دیکھا،محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ ویلڈن ثناء میر،پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔ ثناء میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔ ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے۔ثناء میر نے محنت، لگن اور جہدسے مسلسل یہ کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستانی قوم کا نام اونچا کیا ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناتھاکہ یہ کامیابی ثناء میر کے ساتھ پاکستان وویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے۔ آج ایک ثناء میر کو اعزاز ملا ہے۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔