
چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے خوشخبری،اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں اے آئی کوڈنگ ایجنٹ کوڈیکس متعارف کرا دیا۔
اوپن اے آئی نے کوڈیکس کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا، جو اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین آرٹی فیشل انٹیلی جینس اے آئی کوڈنگ ایجنٹ ہے۔کوڈیکس بنیادی طور پر کوڈیکس 1 پر مبنی ہے، جو اوپن اے آئی کا او تھری اے آئی ریزوننگ( o3 AI reasoning )ماڈل ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق کوڈیکس 1 کوڈز کی تیاری کیلئے o3 سے زیادہ بہتر ہے اور صارفین کی ہدایات پر درست عملدرآمد کرتا ہے۔یہ کوڈیکس ایجنٹ سینڈ باکس میں رن کرتا ہے ،جو کلاؤڈ پر کام کرنیوالا ایک ورچوئل کمپیوٹر ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق یہ اے آئی کوڈنگ ایجنٹ ایک سے 30 منٹ کے اندر سادہ فیچرز تحریر کرسکتا ہے، بگس bugs فکس کرسکتا ہے، کوڈ بیس سے متعلق صارفین کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے ،نیزاور بھی متعدد کام کرسکتا ہے۔ کوڈیکس متعدد سافٹ وئیر انجینئرنگ ٹاسک بیک وقت کرسکتا ہے اور اپنے کام کے دوران صارفین کو کمپیوٹر یا براؤزر تک رسائی سے بھی محروم نہیں کرتا۔
اس کوڈیکس کو سب سے پہلے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پرو، انٹرپرائز اور ٹیم کے سبسکرائبرز کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طلباکی موجیں،24ستمبرکوحکومت کاعام تعطیل کااعلان
ستمبر 23, 2025 -
عمران خان سےپاورآف اٹارنی کامعاملہ،علیمہ خان کاعدالت سےرجوع
جولائی 25, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














