ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں نقاب کشائی

0
20

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024کی ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں نقاب کشائی کردی گئی۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزجاری ہے، سیریز کے دوسرےمیچ کےٹاس سےقبل پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اور مہمان ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے ٹرافی کے ساتھ پوز دیا۔
آج فیصل آباد سٹیڈیم میں ڈولفنز اور سٹالینز کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان کاچارروزہ دورہ مکمل کرکےدبئی چلی جائےگی۔میگاایونٹ کاآغازرواں سال 3اکتوبرسےشارجہ میں ہوگا۔جس کاپہلامیچ میزبان بنگلہ دیش اورسکاٹ لینڈکےدرمیان ہوگا۔

Leave a reply