ویمن ورلڈکپ ٹرافی،کل پاکستان پہنچےگی

0
14

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ ٹرافی کل پاکستان کےشہرلاہورمیں پہنچےگی۔
ویمن ورلڈ کپ ٹرافی 18 ستمبر کو ہی لاہورسے ملتان پہنچے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں رونمائی کی جائے گی۔
19 ستمبر کوٹرافی  چیمپئنز ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران اقبال سٹیڈیم میں رکھی جائے گی۔20 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد کے مختلف مقام پر لے جائی جائےگی۔21 ستمبر کو ٹرافی پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے دبئی چلی جائے گی۔

Leave a reply