صحت:(پاکستان ٹوڈے) تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیگریٹ نوشی نہ کرنے کے باوجود ویپنگ کرنے والے افراد قلبی صحت کے مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
امریکا میں کیے جانے والے ایک مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 76 ہزار امریکی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں ویپنگ کرنے والوں کے، ویپنگ نہ کرنے والوں کے مقابلے میں ہارٹ فیلیئر کے امکانات 19 فی صد زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم میڈ اسٹار ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر یعقوبو بن الحسن کے مطابق ماہرین کو ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی ہے کہ ویپنگ دل کو سخت کیوں کرتی دیتی ہے۔
نِیکوٹین دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور یہ کیفیت وقت کے ساتھ رگوں اور شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ تحقیق میں شامل1 لاکھ 75 ہزار 667 افراد میں سے 3242 افراد ہارٹ فیلیئر کی کیفیت میں مبتلا ہوئے اور ان مریضوں کا 19 فی صد حصہ ای سیگریٹ استعمال کرتا ہوا پایا گیا۔
ایسے مطالعوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس میں ای سیگریٹ کا تعلق نقصان دہ اثرات سے جوڑا جا رہا ہو اور تحقیق کے نتائج بتا رہے ہیں کہ یہ اتنی محفوظ نہیں جتنا اس کو سمجھا جاتا تھا۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جلسےکااین اوسی منسوخ ،پی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع
جولائی 6, 2024 -
وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر محسن نقوی کا ایکشن
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔