ٹرمپ کابینہ کےنامزدوزراکوبم حملوں اورکچلنےکی دھمکیاں

0
17

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی کابینہ کےنامزدوزراکوبم حملوں اورکچل دینےکی دھمکیاں مل گئیں۔
ڈونلڈٹرمپ کےترجمان کاکہناتھاکہ ٹرمپ کابینہ کےنامزدوزراکوبم حملوں سےنشانہ بنانےکی دھمکیاں ملیں اورکابینہ کےنامزدوزراکوکچل دینےکی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق جن نامزدوزراکودھمکیاں دی گئیں ا ن کےنام نہیں بتائےگئے،دھمکیوں پرایف بی آئی اورمحکمہ انصاف کاردعمل نہیں آیا۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےریٹائرڈجنرل کیتھ کیلوگ کوروس اوریوکرین کےلئےنمائندہ خصوصی نامزدکرلیا۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ہم ملکرامریکہ اوردنیاکوپھرسےمحفوظ بنائیں گے،کیتھ کیلوگ کےساتھ ملکرطاقت کےذریعےامن یقینی بنائیں گے،اُن کافوج کےساتھ ساتھ کاروباری دنیامیں بھی اچھاکیرئیرہے،کیتھ کیلوگ میری پہلی مدت میں قومی سلامتی کی ذمہ داریاں اداکرچکےہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال 5نومبرکوامریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےجس میں ڈونلڈٹرمپ نےاپنی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ امریکہ کی صدارت کاتاج اپنےسرسجایاہے۔

Leave a reply