
ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید زیادہ آسان ہو گیا ۔
ٹک ٹاک ایسی سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں، کیونکہ ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت نہیں۔درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی گئی ہے، جن میں کریٹیر ریورڈز پروگرام، سبسکرپشن، ویڈیو گفٹ اور دیگر۔ہر پروگرام کے لیے فالوورز اور ویڈیوز کی تعداد مختلف ہے۔ ٹک ٹاک نے پرانے کریٹیر فنڈ کو ختم کرکے 2024 میں باضابطہ طور پر نیا کریٹیر ریورڈز پروگرام متعارف کرایا ہے۔اس میں شمولیت کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے ،جبکہ 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم ایک لاکھ ویڈیو ویوز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
پہلے یہ پروگرام لائیو سبسکرپشن کے نام سے صرف ٹک ٹاک پر لائیو سٹریم کرنیوالے صارفین کو دستیاب تھا، مگر ستمبر 2024 سے سبسکریشن کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر صارف (پاکستان میں بھی) ہر ایک کو دستیاب ہے، مگر چند شرائط عائد کی گئی ہیں۔جس میں ایسے صارفین کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونا ضروری ہوگی، جبکہ ایک سال کے دوران ویڈیو ویوز ایک لاکھ ہونے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
اگر صارفین اپنی ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد سے گفٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کم از کم عمر 18 سال (جنوبی کوریا میں 19 سال) جبکہ کم از کم 10 ہزار فالوورز کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح صارفین کا اکاؤنٹ کم از کم 30 دن پرانا ہونا ضروری ہوگا،جبکہ گزشتہ 30 میں کم از کم ایک پبلک ویڈیو کو پوسٹ بھی کرنا ضروری ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئینی ترمیم،وفاقی کابینہ کااجلاس آج پھرطلب کرلیاگیا
اکتوبر 19, 2024 -
کراچی:4روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کاآغاز
نومبر 19, 2024 -
پنجاب کی عوام نے فتح سے بتا دیا لڑائی مار کٹائی نہیں چاہئیے
اپریل 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔