ٹک ٹاک کا پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑا اقدام ، ڈیجیٹل حفاظت نامی مقابلے کا اہتمام ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستانی نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگہی پیدا کرنے کیلئے ہیش ٹیگ ڈیجیٹل حفاظت نامی مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو ایسی مختصر ویڈیوز تیار کرنی ہوں گی، جن میں 6 موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہو۔
ان موضوعات میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہیں۔
اس مقابلے کا مقصد سوشل میڈیا صارفین میں آن لائن تحفظ اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
یوٹیوب نے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا
نومبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔