ٹیسلاکا کاروں اور ٹرکوں میں جلد گروک اے آئی متعارف کروانے کا اعلان

0
6

ٹیسلاکا کاروں اور ٹرکوں میں جلد گروک اے آئی متعارف کروانے کا اعلان ،ٹیسلا کے مالک الیون مسک نے تصدیق کر دی۔
ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی کی گروک اے آئی جلد ہی ٹیسلا کاروں میں ضم ہو جائے گی، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی مرسڈیز بینز اور ووکس ویگن جیسے حریفوں کے ساتھ ٹیسلا اپنی رفتار برقرار رکھ سکے گی۔
الیون مسک نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر لکھا ہےکہ گروک سے ٹیسلا کاروں کا رول آؤٹ تازہ ترین طور پر آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔گروگ اے آئی، جسےالیون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے،کو حال ہی میں ایک لائیو سٹریم ایونٹ کے دوران منظر عام پر لایا گیا ہے، جہاں الیون مسک نے گروک4 کو بھی متعارف کروایا۔
یہ اے آئی ماڈل، گوگل اور اوپن اے آئی جیسے بڑی کمپنیوں کو چیلنج کرنے کیلئے الیون مسک کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے،جسے اب ٹیسلا ڈرائیوروں کیلئے آن بورڈ اسسٹنٹ کے طور پراستعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply