ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں نے نان فائلرز سمز بند کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا
پاکستان ٹوڈے: انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں نے نان فائلرز سمز بند کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ میں تمام متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کے ماہرین بھی شامل ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں کرنے کا امکان۔
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف غضنفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل محمود بھی ورکنگ گروپ کا حصہحصہ بنے، اسی طرح ورکنگ گروپ میں ریگولیشن، لیٹیگیشن اور ٹیکس ایڈووکیسی کے ماہرین بھی شامل ہوئے ہیں۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ میں تمام متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کے ماہرین شامل ہوئے، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ، ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کے نمائندگان انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر کے 5، پی ٹی اے کے 2، یوفون کے 4، ٹیلی نار کے 3 اور جاز کے 4 ماہرین شامل ہوں گے، ایف بی آر کے ممبر آئی آر بادشاہ خان وزیر اور ارشد چیمہ بھی ورکنگ گروپ میں شامل ہوئے۔
ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا تھا، 5 لاکھ 6 ہزار سمز بلاک کرنے کا ڈیٹا ایف بی آر نے پی ٹی اے کے حوالے کیا، ان افراد کے نام ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔
ٹیلی کمیونی کیشنکے مطابق ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی یقین دہانی کرائی کروائی جائے گی، جس کے باعث نان ایکٹو ٹیکس پیئرز کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مصنف
ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑا
ستمبر 11, 2024مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024قیمت میں اضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:روسی صدربھی میدان میں آگئے
ستمبر 6, 2024 -
الیکٹرانکس ڈیوائسز کو گرم ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
جون 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔