ٹیکسیشن پرہم پارلیمنٹ میں قانون سازی کی طرف جارہے ہیں ،وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداونگزیب نےکہاہےکہ ٹیکسیشن پرہم پارلیمنٹ میں قانون سازی کی طرف جارہے ہیں۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی موجودہ شرح9سے10فیصدہے،ٹیکس ٹوجی ڈی پی3سال میں 13.5فیصدتک لےجانےکاہدف ہے،ٹیکس ترمیمی بل کامقصد ٹیکس نیٹ بڑھاناہے،ڈیجیٹلائزیشن کےذریعےشفافیت کی کوشش کررہے ہیں ،ڈیجیٹلائزیشن سےکرپشن اورہراساں کرنےجیسےواقعات پرقابو پانا ہے،ڈیجیٹلائزیشن سےریونیومیں بھی اضافہ ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 4سے5ماہ ڈیزائن پرکام ہوا،ستمبرمیں منظوری دی گئی ،اب ڈیجیٹلائزیشن پر عملدرآمد جاری ہے،ڈیٹاکےتجزیہ کےذریعےٹیکس گیپ اور لیکجز پرقابوپاناچاہتےہیں،شوگر،سیمنٹ اورٹیکسٹائل سیکٹربھی شامل ہیں،پچھلےسال ٹیکس ریونیوگروتھ29فیصداس سال 40فیصدہوئی،ٹیکسیشن پرہم پارلیمنٹ میں قانون سازی کی طرف جارہےہیں،ہم آئی ایم ایف پروگرام کوجاری رکھیں گے،آئی ایم ایف مشن کےساتھ اچھےاندازمیں ڈیل کریں گے،افراط زرکنٹرول کرنے کے لئےاقدامات کررہےہیں،ریونیوکاہدف حاصل کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکامثبت رجحان
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔