ٹی ٹوئنٹی سیریز:جنوبی افریقہ نےپاکستان کوتیسرےمیچ میں بھی شکست دیدی

0
17

ویمنزٹی ٹوئنٹی سیریز،جنوبی افریقہ نےپاکستان کوتیسرمیچ میں8وکٹوں سے شکست دےدی۔
ملتان میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان ویمنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 37 ،منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثنا کے27 رنزبنائے۔
جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان وولوارٹ 45 ،اینیکے بوش 46 اور ڈرکسن 44 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں  رہیں۔
جنوبی افریقہ ویمنز نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

Leave a reply