نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں گزشتہ روز بھارت کا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہے۔
پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو بھارت اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، میزبان اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستانی شائقین شدید مایوسی کا شکار ہیں، شائقین کا کہنا ہے بھارتی باؤلرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔
شائقین کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کہنے کو چوٹی کے بیٹرز ہیں، اصل کارکردگی دکھانے کا دن آیا تو ڈھیر ہو گئے، بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، کپتان کے بھارت کے سامنے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔
دوسری جانب میچ ہارنے کے بعد ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی تھی، گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی، بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیلے، اننگز کے بقیہ 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی، کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نیوزی لینڈکےہاتھوں بھارت کوشکست
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وائلڈ لائف ٹیم کا کالا پل کے قریب گراونڈ میں چھاپہ
اپریل 18, 2024 -
بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ
مارچ 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔