ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیو یارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان ناقابلِ شکست 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کینیڈا کی جانب سے ڈلون ہیلی گرنے 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔
کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں پہلے چھ اوور کا اچھا استعمال کریں، ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے لیکن اوپننگ میں ہی کروں گا۔
کینیڈین کپتان سعد بن ظفر نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم نے اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، جانتے ہیں پاکستان کی ٹیم دباؤ میں ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز
اپریل 30, 2024 -
اسماعیل ہنیہ کی شہادت:آج پاکستان بھرمیں یوم سوگ
اگست 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔