ٹی 20 ورلڈ کپ2024: آئی سی سی کا فین پارکس بنانے کا اعلان

0
52

پاکستان ٹوڈے: شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ۔ ٹی20 ورلڈ کپ2024 کے موقع پر آئی سی سی نے فین پارکس بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ فینز کو لائیو میچز دکھائے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لائیو سکریننگ کی جائے گی۔ امریکی شہر نیویارک کانیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں اگلے ماہ جون میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں9 جون کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہو گا،جسے دکھانے کیلئے پی سی بی کی طرف سےآئی سی سی کے تعاون سے پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی لائیو سکریننگ ہو گی۔

مصنف

Leave a reply