ٹی20 ورلڈکپ میچ دیکھنے سے عاصم اظہر نے توبہ کرلی

0
48

پاکستانی گلوکارعاصم اظہر نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے 19ویں میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر دلبرداشتہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ دیکھنے سے توبہ کرلی۔

9جون تاریخ کا وہ دن ہے جب گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی نے بھارت سے ہار قبول کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل توڑے۔

امریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کرکٹ کی گرین شرٹ کو الماری میں رکھتے ہوئے نم آنکھوں سے الوداع کہتے دیکھا گیا۔

آنکھوں میں پاکستان کی جیت کا ٹوٹا ہوا خوب لیے گلوکار نے اس ویڈیو پر لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ’سانسوں کی مالا’ شامل کرنے اپنے دکھ کو حقیقت کا رنگ دےدیا۔

اس پوسٹ پر شیئر کرتے ہوئے،عاصم اظہار نے کیپشن میں دل شکستہ الفاظ میں باضابطہ طور پر کرکٹ فین کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے لکھا کہ،’مجھے معاف کردو سب ، اب میری بس ہوگئی ہے۔

عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے منفرد تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ گلوکار کی اس پوسٹ کو ہزاروں مداح لائک کرچکے ہیں، اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

Leave a reply