پاسکوگندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت

0
26

پاسکوگندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت،سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کےمطابق سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا۔سابق جی ایم ظہور احمد رانجھا نے ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی۔پالیسی میں کسانوں کی بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا۔
ذرائع کےمطابق گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ افسر کو ایم ڈی پاسکو کے سائن کے ساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا۔ایم ڈی پاسکو کی پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی سائن کرنے کی دفعات کے تحت سابق جی ایم ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا،سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کےمطابق حراست میں لئے گئے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔پاسکو گندم سکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply