پانچ اگست سے شدید مون سون بارشیں، چھٹے سپیل کا الرٹ جاری

0
3

بارشیں ہی بارشیں،5 اگست سے شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کی طرف سے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کردیاگیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ریلیف کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور سول ڈیفنس، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو بارش کے دوران لینڈسلائیڈنگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے جبکہ متعلقہ اداروں کو فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Leave a reply