پاکستانیوں کوشادی کامیاب بنانے کیلئے مفید مشورے دیدیا

0
58

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کامیاب بنانے کیلئے مفید مشورے دیدیئے۔

انٹرویو میں ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ اپنے کام کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے انہوں نے یاسر نواز سے اپنی شادی کیسے کامیاب بنائی اور کیا اس دوران کوئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا؟

ندا نے جواب میں کہا کہ کامیاب شادی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، لوگ محنت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن شادی ایک ہی ہوتی ہے اور اس کے لیے اور بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سمجھوتہ اور ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے اور اس طرح شادی کو برقرار رکھا جاتا ہے، جس کی نئی نسل میں بہت کمی ہے۔

Leave a reply