پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری۔ پاکستان اورچینی کمپنی ہواوے کے درمیان نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرنے کامعاہدہ ہوگیا۔
پاکستانی طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبہ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی اور ہواوے کے درمیان فریم ورک معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ کے تحت ہواوے شعبہ آئی ٹی میں 2 لاکھ پاکستانی نوجوان طلبا و طالبات کومفت تربیت دے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان میں سیف سٹیز کے قیام میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا، پاکستانی نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبہ میں بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ ای گورننس اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی بھرپور تعاون کیا جائےگا۔
ٹیکنالوجی کے گڑھ چینی شہر شینزن میں پاکستان بزنس کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں 32 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ جن شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ، ان میں آئی سی ٹی، ٹیکسٹائل، چمڑے کے جوتے، معدنیات، ادویات اور زراعت و فوڈ پروسیسنگ کے شعبے شامل ہیں۔
بار شیں کب اورکہاں ہوں گی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔