پاکستانی عدالتی تاریخ ہویاسیاست جمعہ کادن اہمیت کاحامل رہاہے

0
63

شہزاد احمد
31 جولائی 2009 بروز جمعہ کوسپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے مارشل لاء کوغیر آئینی قرار دیا۔28جولائی 2017 بروز جمعہ کو پاناما کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔اسی طرح 15دسمبر 2017 کو جمعہ کے روز جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا۔جبکہ 6جولائی 2018 بروز جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج پھر جمعہ کے دن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیکر بابرکت روز ہونے والے بڑے فیصلوں کی روایت برقرار رکھی ہے۔12جولائی 2024 جمعہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کود ینے کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ 9 طویل سماعتوں کے بعد سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج 5-8 کے تناسب سے سناتے ہوئے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنا دیا۔

Leave a reply