نیویارک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز کے لیے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ پاکستان پولیس کے افسران کی کئی برس بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق یہ سلسلہ اب بحال کیا جائے گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی ۔
محسن نقوی اور انتونیو گوتیریس کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی، جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ سی ٹی ڈی فورس کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے پنجاب پولیس میں میثاق سینٹرز،تحفظ سینٹرو دیگر اصلاحات پردلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کوبھی یقیناًکنسیڈر کیاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے 2022 میں سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی پرانتونیوگوتریس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے، دنیا میں امن کے قیام کیلئےاقوام متحدہ خصوصاً آپکی کاوشوں کی قدرکرتےہیں ، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کیلئے آواز بلند کی ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب:12نکاتی ایجنڈاجاری
نومبر 5, 2024توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔