پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

0
81

آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں, انسٹرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں۔

ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور ٹیم سپرٹ پر خصوصی طور پہ توجہ دی جارہی ہے، فزیکل ٹریننگ کیمپ کا آغاز 28 مارچ کو ہوا جو کہ 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، پی ایم اے میں ہماری ٹریننگ ہو رہی ہے اور ہم اپنی ٹریننگ سے بہت مطمئن ہیں۔

یہاں کافی اچھا ماحول ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ٹریننگ کا مستقبل میں ہمیں بہت فائدہ ہوگا، ہمارے ٹرینرز بہت پروفیشنل ہیں اور ہم یہاں سے بہت اچھی ٹریننگ لے کر جائیں گے، فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں اور فزیکل ٹرینر ہونے کی حیثیت سے میرا یہ مقصد ہے۔

کہ کھلاڑیوں میں قوت برداشت اور لچک کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے، اسٹاف ٹرینر، آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ میں فزیکل ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کورسز بھی کرائے جاتے ہیں، دوست ممالک سے آنے والے افسران بھی یہاں ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔

Leave a reply