پاکستان ،چین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب ان دنوں پاکستان کےدوست ملک چین کےدورے پر ہیں، دورےکےپانچویں روزوزیراعلیٰ آج چینی شہرگوانگ ژوپہنچ گئیں،جہاں پراُنہوں نے گوانگ ژو کے وائس گورنر مسٹر زینگ گوزی سے ملاقات کی۔
گوانگ ژومیں مریم نوازکےاعزازمیں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرتپاک میزبانی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کے وفد کی بھرپور پذیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا ، دورہ چین بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے، سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ مجھے یقین ہے پنجاب کے عوام دورہ چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔ پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں، پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔
وائس گورنر گوانگ ژو مسٹر زینگ گوزی کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں، عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
موسم سرما میں صحرائے تھر سیاحوں کا مرکز بن گیا
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔