پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائےگا

0
90

پاکستان ٹوڈے:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور میزبان پاکستان ٹیم کیساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل اور پھر ایک دن ریسٹ کے بعددوسرا میچ 20 اپریل ، تیسرا میچ 21 اپریل ،چوتھا میچ 25 اپریل کو جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ،جبکہ دونوں ٹیمیں چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گی۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اپنی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

Leave a reply