پاکستان اسلام کی محبت،امن کاحقیقی پیغام پھیلانےکےعزم پرثابت قدم ہے، وزیراعظم

0
42

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان اسلام کی محبت اورامن کاحقیقی پیغام پھیلانےکےعزم پرثابت قدم ہے۔
اسلاموفوبیاسےنمٹنےکےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج عالمی برادری کےساتھ اسلاموفوبیاسےنمٹنےکاعالمی دن منارہے ہیں،یہ دن مسلمانوں کودرپیش چیلنجزکی سنگینی کی واضح یاددہانی ہے،پاکستان کواقوام متحدہ میں اس اہم اقدام کی قیادت کرنےپربے حد فخر ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بعض ممالک کاقرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینے کاخیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں اس عفریت کیخلاف بیداری پیداکریں،پاکستان اسلام کی محبت اورامن کاحقیقی پیغام پھیلانےکےعزم پرثابت قدم ہے۔

Leave a reply