پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100انڈیکس پہلی مرتبہ91 ہزار کی سطح عبور کرگیا

0
14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورتاریخ رقم ہوگئی،100انڈیکس پہلی مرتبہ91 ہزار کی سطح عبور کرگیا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،مثبت معاشی اعشارئیےکی وجہ سے مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہوگئے، 100انڈیکس پہلی مرتبہ91 ہزار کی سطح عبور کرگیا ۔ٹریڈنگ کے دوران1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 91 ہزار 13 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
مارکیٹ میں100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

Leave a reply