پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام

0
72

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) ہنڈرڈانڈیکس 266 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر 75 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 75 ھزار 29 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،  161 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 194 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 40 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,029 جبکہ کم ترین سطح 74,450 پوائنٹس رہی۔

Leave a reply