پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہو گا
پاکستان ٹوڈے: پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
3 تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے، آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی، پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔
آئر لینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے۔ فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔
اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں 12 چھکے لگائے تھے، پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔
پی سی بی بورڈآف گورنرکےاراکین کاقذافی سٹیڈیم کادورہ
نومبر 9, 2024بھارت نےچیمپئنزٹرافی میں پاکستان آنےسےانکارکردیا
نومبر 8, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسم خوشگوار،بادل بھر برسنے کو تیار
اپریل 24, 2024 -
ارشدندیم کی کامیابی:شوبزشخصیات بھی خوشی سےجھوم اٹھیں
اگست 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔