پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام ,پاکستان اور سینٹ لوشیا کے سفارتی تعلقات قائم۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کیریبیئن جزیرے کے خوبصورت ملک سینٹ لوشیا نے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔۔۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ان کی سینٹ لوشین ہم منصب مینیسا رامبلی نے نیویارک میں پاکستانی مشن میں ایک تقریب میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کر رہے ہیں اور باضابطہ تعلقات کے قیام سے تجارت، سیاسی تعاون اور سیاحت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، پاکستان اور سینٹ لوشیا کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ہم دونوں عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں ،جنہیں سیاحوں کے دوروں کے ذریعے فروغ دیا جاسکتا ہے۔
اپنے ریمارکس میں سفیر مینیسا ریمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان پہلے سے ہی شاندار تعلقات ہیں اور سفارتی تعلقات کو باقاعدہ بنانے سے موجودہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے اس موقع پر ذکر کیا کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی جن کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے ،وہ ایک اعزازی پاکستانی شہری ہیں اور ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے بارے میں اچھے لفظوں میں ذکر کرتے ہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔