پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

0
149

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سے برتری حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرا اور چوتھا میچ کیویز کے نام رہا، پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا۔

Leave a reply