پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا
کراچی: پاکستان ٹوڈے کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس ایک ہزار 147 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 59 ہزار873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1133 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 60کروڑ 95 لاکھ 81 ہزار 37 روپے مالیت کے 16 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 429 شیئرز کا لین دین ہوا۔
قرض پروگرام :آئی ایم ایف نےحکومت کوڈیڈلائن دیدی
دسمبر 4, 2024معاشی استحکام کی بنیادوں کومضبوط کرناہے،وزیرخزانہ
دسمبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں بیشتر ریکارڈ توڑسکتے ہیں؟
اپریل 16, 2024 -
شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے
اپریل 9, 2024 -
قیمت میں اضافہ:فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اگست 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔