پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

0
10

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین 80برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ۔
پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ’تیرے پیار نوں سلام‘ کا آغاز کیا تھا۔
الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء میں’’پنچھی تے پردیسی‘‘ فلم سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انھوں نے ’’اتھرا پتر‘‘ فلم بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی ،اسی سال ان کی اور فلم ’’سالا صاحب ‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔
ہدایتکار الطاف حسین کی عمر اسی سال تھی، مرحوم کی نماز جنازہ شاہ فرید قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہدایتکار سید نور ،غلام محی الدین ،ناصر ادیب،شان شاہد ،شاہد رانا،ڈاکٹر خاقان حیدر ،غازی،ذیڈ اے ذلفی،عاکف ملک ،طیب خان، ذوالفقار علی عطرے ،الیاس رانا،صفدر ملک،حاجی شفیق اورخلیل الرحمان قمرنے شرکت کی۔
مرحوم کی تدفین شاہ فرید قبرستان سبزہ زار میں کردی گئی۔

Leave a reply