پاکستان ٹوڈے: پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز کب اور کہاں ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز آئندہ ماہ 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔ فٹ بال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کرے گی۔ لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری ہو گی۔
پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کو برطانیہ اور امارات کے سرمایہ کاروں نے قائم کیا ہے، جبکہ فرحان احمد جونیجو چیئرمین اور احمد کنور صدر اور سی ای او ہیں۔ فرحان احمد جونیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کے فروغ کیلئے پر امید ہیں، پاکستان میں کھیلوں کی صنعت میں ایک بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، خلیجی ممالک نے فٹ بال کے کھیل میں سرمایہ کارئ کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فٹ بال سٹیڈیمز اور ٹریننگ سینٹرز کے قیام سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کو دنیا کے فٹ بال کے نقشے پر لانا ہدف ہے، انٹرنیشل کوچز کے ذریعے پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کریں گے۔
پاکستان کے 100 کھلاڑی لزبن میں عالمی معیار کی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔فرحان احمد کا کہنا ہے کہ فٹ بال کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی جاکر باصلاحیت بچوں کو تلاش کریں گے۔
ملتان ٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔