پاکستان ٹوڈے: پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کب شروع ہوگی؟۔ ٹین پن باؤلنگ کے شوقین کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری۔
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔
چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ،جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اپریل کوکھول دی گئی تھی اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 26 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔
چیمپئن شپ 30 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے منیز سنگلز کے مقابلوں میں اول آنیوالے کھلاڑی کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالےکھلاڑیوں کو بالترتیب ایک لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
مینز ڈبلز کے مقابلوں میں اول آنیوالے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالے کھلاڑیوں کو بالترتیب 50 ہزار روپے اور 25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔