پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کا معاملہ

0
66

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، قائد نواز شریف، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک، آج کے اجلاس میں نواز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا جائے گا۔

پارٹی کے سیبئر اراکین نواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویز کرینگے اور دیگر اراکین اس کی تائید کرینگے،آج کے اجلاس میں جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کے اجلاس میں جنرل کونسل میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین کی بھی نامزدگی کی جائے گی، آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سی ای سی اور حتمی منظوری جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

Leave a reply