پاکستان میں حج کے خواہشمند افراد کیلئے 2 خوشخبریاں،حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانیوالے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری،رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ان 5 ہزار عازمین کیلئے حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔ نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع حج درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔یوں رواں سال حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانیوالے عازمین کی بغیر قرعہ اندازی شمولیت بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے، جس پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی عازمین نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
190ملین پاؤنڈکیس تاریخ کی سب سےبڑی چوری ہے،عظمیٰ بخاری
جنوری 18, 2025سردی کی حالیہ لہر 20 جنوری تک جاری رہے گی
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت
اپریل 30, 2024 -
پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔