پاکستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0
46

کوئٹہ: ترجمان محکمہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کوفاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کے خون کا ٹیسٹ پازٹیو آیاہے، 32 سالہ مریض کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے، متاثرہ شخص کے علاج ومعالجہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں رواں سال کانگو کے 14 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد میں سے کانگو وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا تھے۔

Leave a reply