پاکستان نےبڑےملک کوشکست دی،جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے تحفہ ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نےخودسےکئی گنا بڑے ملک کو شکست دی،جنگ میں فتح اللہ تعالیٰ کی طرف سےتحفہ ہے۔
سرگودھامیں ہونہاراسکالرشپ اورلیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ طلبہ کاحق دینےبارباربھی سرگودھا آنا پڑا توآؤں گی،لیپ ٹاپ اوراسکالرشپ حاصل کرنے والےطلبہ کومبارکبادپیش کرتی ہوں،آپ سب کوپاکستان کی تاریخی فتح پرمبارکباددیتی ہوں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ افواج پاکستان ،وزیراعظم اورحکومت کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،پاکستان نےخودسےکئی گنابڑےملک کوشکست دی،جنگ میں فتح اللہ تعالیٰ کی طرف سےتحفہ ہے،پاکستان نے دشمن کےرافیل طیارے اپنے جے ایف17تھنڈرسےگرائے،کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسےپہلےآپ کےسامنے سے گزرنا ہوگا۔
اُن کاکہناتھاکہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کےمراحل میں ہے، سرگودھامیں فلائی اوورکی ضرورت تھی 8ماہ میں مکمل کیا،چھوٹےشہروں کوبھی وہی ترقی میسرہوجولاہوراورراولپنڈی کوہے،آئندہ سال لیپ ٹاپ50ہزارسےبھی بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ ہمیں ڈیتھ سیل میں ڈالنےوالےکہاں ہیں اورہم کہاں ہیں،بہکاوےمیں آنے والے نوجوان آج جیلوں میں پڑےہیں،نوجوان فتنہ اورفساد سےدوررہے،9مئی کوایک جماعت نےعسکری تنصیبات کونشانہ بنایا،جن وردیوں کی توہین کی اُن ہی نوجوانوں نےملک کادفاع کیا،جب سےوزیراعلیٰ بنی ہوں ایک بھی چھٹی نہیں کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومتی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلالیاگیا
اکتوبر 18, 2024 -
سمندری طوفان ملٹن امریکاکےساحل سےٹکراگیا،نظام زندگی مفلوج ہوگیا
اکتوبر 10, 2024 -
کینجھر جھیل پر واٹر سپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ
جون 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔