پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، مسافر کوچ سے اسمگلنگ شدہ سامان برآمد

0
64
(پاکستان ٹوڈے) پاکستان کوسٹ گارڈز نےکوئٹہ سے کراچی آ نے والی کوچ کی ناکہ کھاری چیک پوسٹ  پر  خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چیکنگ کے لیے روکنے پر باچا خان کمپنی کے مالک داد گیی اؤر کوچ کے عملے نے اسٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ماضی کی طرح اپنی ہی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی داد گئی دو مرتبہ اپنی گاڑی کو نزر آتش کر چکا ہے اور سوشل میڈیا کا سہرا لیتے ہوئے اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرتا رہتا ہے ۔ تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی ڈیوٹی اسٹاف نے انتہائی تخمل کے ساتھ مسافروں کو اتار کر کوچ کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کافی تکنیکی مدد اور تگ و دو کے بعد  انتہائی مہارت سے تیار کردہ کوچ کے خفیہ خانوں سے اسمگلنگ کا مختلف سامان برآمد کیا گیا ۔
یہ مسافر کوچ باچا خان کمپنی (جس کا مالک داد  گیی ہے)  کے خصوصی طور پر اسمگلنگ کے سامان کے لیے تیار کردہ خفیہ خانوں سے 1050 کلو گرام چھالیہ ،اعلی کوالٹی کا مختلف اقسام کا 1300 کلو گرام کپڑا  ، ملک پاؤڈر 46 بیگز اور 1700 کلو گرام خشخاش برآ مدکر لی گئی۔ مسافر کوچ کو مزید چیکنگ کے لئے روک لیا گیا اور مسافروں کو دوسری کوچز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔  مسافر کو چ کے عملے کو حراست میں لیکر مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔
  واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی قسم کے دباؤ میں آءے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار  ادا کر تی رہے گی۔

Leave a reply