پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

0
37

پاکستان ٹوڈے: پاکستان کوسٹ گارڈز نےانسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے۔

5 تفصیلات کے مطابق 11 مئی 2024 کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء جس میں سپاری ،گٹکا، سگریٹ،غیرملکی کپڑااوردیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات، بیکری مصنوعات،غیر ملکی گروسری،کھانے کا رنگ، میک اپ کا سامان،چائنہ نمک،کوکنگ آئل، ممنوعہ ادویات ،غیر ملکی کراکری،الیکٹرانک آلات اورگاڑیوں کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔

کو ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 22 عددسپیڈ بوٹس اورمختلف قسم کی 05 عدد گاڑیاںبھی ضبط کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے اور اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی بھی قسم کے دباوٗ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a reply