پاک ایرانی کشیدگی کے بعد حالات کی بحالی میں تیزی سے پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا پروگرام بھی تشکیل پارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کم عمراوربغیرڈرائیونگ لائسنس افرادکےگردگھیراتنگ
اگست 16, 2024 -
ارشدندیم کی وطن واپسی: فقیدالمثال استقبال کیاگیا
اگست 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔