پاکستان ٹوڈے: سیاحتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت مری کے زیر اہتمام پتریاٹہ نیو مری کے مقام پرکمیونٹی و سیاحتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ریجنل منیجر مری معظم نذیرنے کی۔ واک میں سکولوں کے طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں اور سیاحوں میں معلوماتی و آگہی پمفلٹس، پوسٹرز اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔
اس آگہی مہم اور واک کے مقاصد میں حفظان صحت، کمیونٹی کی صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت کے بارے میں بیداری اور اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو متحرک کرنا تھا۔پتریاٹہ جسے نیو مری بھی کہا جاتا ہے، ملکہ کوہسار سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
ملکہ کوہسار کا یہ سیاحتی مقام اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔نیو مری پتریاٹہ اپنی چیئرلفٹ کے حوالے سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے اور گلہرہ گلی سے شروع ہونے والے اس چیرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک دل کشی لیے ہوئے ہے۔
مصنف
سپیکرقومی اسمبلی نےسب کومل کرچلنےکی دعوت دیدی
ستمبر 11, 2024ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان
اپریل 23, 2024 -
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
اپریل 24, 2024 -
اداکارہ ریچاچڈھااورعلی فضل کےگھرننھےمہمان کی آمد
جولائی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔