پراپیگنڈہ کیاجارہاہےکہ میں اسرائیلی تعلقات کاخواہاں ہوں،عمران خان

0
13

بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ کل سےپراپیگنڈہ کیاجارہاہےکہ میں اسرائیلی تعلقات کا خواہاں اوربڑاحامی ہوں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےبانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہناتھاکہ اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل میں میری تعریف اور میری کریڈیبلٹی کی بات کی گئی لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں آتی اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے پہلے سیز فائر کرے ۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے میں اسرائیلی تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں،آپ پہلے ٹو سٹیٹ سولیوشن کی جانب جائیں پھر آپ سے بات چیت ہوگی ،اسرائیلی اخبار میں لکھا گیا کہ میری مغربی ممالک اور مسلم امہ میں کریڈایبلٹی ہے ہم آئندہ ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ۔

Leave a reply