پرسوں کے جلسے میں یہ سارے دہشت گرد موجود تھے ،عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پرسوں کے جلسے میں یہ سارے دہشت گرد موجود تھے ،میں صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتی ،وہاں بھی پاکستانی ہیں،اس ملک میں اگر کسی ایپ کو نہیں سنبھال پارہے تو اس ایپ کو ہی بند کردیں۔
لاہورہائیکورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ میری آج چھٹی یا ساتویں پیشی تھی اور یہاں تو تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے اور لگ نہیں رہا ہے کہ اس تاریخ پر تاریخ پر بھی میرا حل نکلے گا ،ایف آئی اے آج پھر ٹائم لے کر نکل گیا ہے میرا کیس صرف میرا نہیں ہے یہ قوم کی سبھی خواتین کے بارے میں ہے ۔جن جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے ۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ پرسوں کے جلسے میں یہ سارے دہشت گرد موجود تھے ،یہ ابھی تک مواد بھی ڈیلیٹ نہیں کروا سکے یہ لوگ کچھ نا کر کے یہاں آکر یتیموں والی شکل بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔اس ملک میں اگر کسی ایپ کو نہیں سنبھال پارہے تو اس ایپ کو ہی بند کردیں۔ایف آئی اے کی کیپیسٹی ہی موجود نہیں ہے ،سارے دہشتگرد جلسے میں موجود تھے ان کی نیت ہی نہیں تھی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ کے پی کے میں زرتاج گل دہشتگرد ہے جس کو وہاں پناہ دی گئی ہے اس سب کا ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا نو مئی کو میں نے تو کوئی دہشتگردی نہیں کی ہے ۔پشاور ہائی کورٹ کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہیے ۔ وہاں جو دہشتگرد بیٹھے ہیں اس پر ایکشن لینا چاہیے،میں صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتی ،وہاں بھی پاکستانی ہیں اظہر صدیق کے ساتھ کل پروگرام میں جو بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے، لیکن اظہر صدیق جیسے لوگوں کو یہی زبان سمجھ آتی ہے۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔